روسی ہیکر نے تاوان نہ دینے پر کینسر کی مریضہ کی برہنہ تصاویر اپ لوڈ کردیں
روسی ہیکر نے ایک اسپتال کا ڈیٹا ہیک کرکے 15 لاکھ امریکی ڈالر تاوان مانگا تھا
روسی ہیکر نے امریکی اسپتال کا ڈیٹا ہیک کرکے کینسر کی مریضہ کے ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ کے وقت کی برہنہ تصاویر ڈارک ویب پر اپ لوڈ کردیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ہیکر نے امریکی ریاست پینسلوانیا کے اسپتال لی ویلی ہیلتھ نیٹ ورک کا ڈیٹا ہیک کرلیا۔ ڈیٹا ہیک ہونے کے دوران اسپتال انتظامیہ نے سیکیورٹی اداروں سے رابطہ بھی کیا۔
تاہم سیکیورٹی ادارے اس سائبر حملے کا توڑ نہ کرسکے اور ہیکرز نے سارا ڈیٹا چرا لیا۔ جس میں مریضوں کی نجی معلومات اور مختلف ٹیسٹوں کے دوران برہنہ تصاویر بھی شامل ہیں۔
ہیکر نے اسپتال انتظامیہ سے ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے کے بدلے 15 لاکھ امریکی ڈالر کا تاوان مانگا تاہم اسپتال انتظامیہ نے تاوان کی ادائیگی سے انکار کردیا۔
جس پر ہیکر نے اسپتال میں زیر علاج کینسر کی ایک مریضہ کی ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ کے دوران کی تین برہنہ تصاویر ڈراک ویب پر اپ لوڈ کردیں۔
ہیکر نے اسپتال کا کچھ دیٹا بھی ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیا۔