سپریم کورٹ رجسٹرار نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کو 10 مارچ کو سماعت کرنی تھی، بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا


(فوٹو : فائل)

چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کیا پھر سپریم کورٹ رجسٹرار نے از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کرنی تھی۔

Arshed sharif case in supreme court 1 سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔

Arshed sharif case in supreme court 2

سپریم کورٹ ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس ڈی لسٹ

بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس ڈی لسٹ کردیا اور بتایا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ نے 10 مارچ کو مقدمہ کی سماعت کرنا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں