پی ٹی آئی کارکن بلال علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی تشدد کی تصدیق

پی ٹی آئی کارکن کے حساس اعضا پر تشدد اور کھوپڑی بری طرح متاثر ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ


ویب ڈیسک March 09, 2023
پولیس نے بلال علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

پولیس اور پی ٹی آئی تصادم کے دوران ہلاک کارکن بلال علی کا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بلال علی کا پوسٹ مارٹم میو اسپتال مردہ خانہ سے کروایا گیا۔ اس کے سر پہ گہری چوٹ کا زخم پایا۔ جنرل اسپتال کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت دماغ میں گہری ضرب آنے کے بعد خون زیادہ بہنے، جگر اور لبلبہ میں خون جمع ہونے سے ہوئی، دماغ میں خون جمع ہونے سے علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلال کے جسم کے حساس اعضاء پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لانے والوں کی تصاویر سامنے آگئیں

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

پولیس نے بلال علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔


گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھے۔

جاں بحق کارکن کی نمازہ جنازہ ادا، کارکنوں کے پولیس مخالف نعرے

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی، حماد اظہر، سینیٹر اعجاز چوہدری، زبیر نیازی، فرخ حبیب، شفقت محمود اور دیگر شامل تھے۔

نماز جنازہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کارکنوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ متوفی علی بلال گزشتہ روز پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں