اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 فلسطینی نوجوان شہید

دو روز کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی


/ March 09, 2023
دو روز میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی؛ فوٹو: فائل

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ دو روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان آج چل بسا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دن کے وقفے کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین پر ایک بار پھر چڑھائی کی اور سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، 6 فلسطینی شہید

اسی طرح ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والا 14 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔ اس واقعے میں 6 نوجوان شہید بھی ہوئے تھے۔

اس طرح مغربی کنارے میں صرف دو روز میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں