الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے انتخابات کے لئے 10 ارب روپے مانگ لیے

حکومت کے پاس روزمرہ اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، سیکرٹری خزانہ


ویب ڈیسک March 09, 2023
حکومت کے پاس روزمرہ اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، سیکرٹری خزانہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے 10 ارب روپے مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ وزارت خزانہ کے سامنے رکھ دیا اور دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد کے لئے فی الفور 10 ارب روپے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا کل تخمینہ 15 ارب روپے ہے۔ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات مؤخر ہونے سے انتخابی اخراجات کم ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ سے کہا کہ عام انتخابات کیلئے نظر ثانی بجٹ کے تحت فنڈز فراہم کیے جائیں، انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی آپ کی آئینی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے جواب دیا کہ حکومت کے پاس روزمرہ اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں، میں الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ حکومت کے سامنے رکھوں گا،فیصلے سے جلد آگاہ کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |