ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کرپشن الزامات پر گرفتار

محی الدین یاسین پر ترقیاتی منصوبوں کے عوض ٹھیکیداروں سے پارٹی کے لیے فنڈ لینے کا الزام ہے


ویب ڈیسک March 09, 2023
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم محی الدین یاسین پر کرپشن کے الزامات ہیں، فوٹو: فائل

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو ترقیاتی منصوبوں کے عوض ٹھیکیداروں سے پارٹی فنڈز کے لیے تگڑی رقم لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے والے ملکی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے بتایا کہ 75 سالہ ملزم محی الدین یاسین کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (MACC) نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم کو ملک میں کورونا لاک ڈاؤن اور اس کے بعد ان کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے پر پوچھ گچھ کی گئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم محی الدین یاسین نے ان الزامات پر رضا کارانہ طور پر پوچھ گچھ میں شرکت کی تھی تاہم انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

محی الدین یاسین وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد گرفتار ہونے والے ملک کے دوسرے وزیراعظم بن گئے۔

اس سے قبل 2018 میں گرفتار ہونے والے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلسل سیاسی بحران کے شکار ملائیشیا میں محی الدین یاسین یکم مارچ 2020 سے 16 اگست 2021 تک وزیراعظم رہے۔ 2018 کے بعد سے ملائیشیا میں کوئی بھی وزیراعظم دو سال سے زائد حکومت برقرار نہیں رکھ سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |