RRR سپر اسٹار رام چرن ہالی وڈ میں فلمی ڈیبیو کیلئے تیار

ہالی وڈ پروجیکٹ میں میری شمولیت کے متعلق باضابطہ اعلان کچھ دن میں ہوجائے گا، اداکار


ویب ڈیسک March 09, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' کے ایکشن ہیرو رام چرن ہالی وڈ میں اپنا فلم کیریئر شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں رام چرن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ کے معروف ڈائریکٹروں کے ساتھ اپنے فلمی ڈیبیو کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہالی وڈ پروجیکٹ میں ان کی شمولیت کے متعلق باضابطہ اعلان کچھ دن میں ہوجائے گا۔

رام چرن کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈ میں ٹام کروز، جولیہ رابرٹس اور براڈ پٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے خواشمند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا اب عالمی سینما کی طرف بڑھ رہی ہے اور تمام فلم انڈسٹریاں اب ختم ہوکر ایک ہوجائیں گی۔

رام چرن سمیت 'آر آر آر' کی پوری ٹیم اس وقت امریکا میں موجود ہے تاکہ وہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہو جہاں ان کے گانے کو 'بیسٹ اورجنل سانگ' کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں