پاک افغان ٹی20 سیریز کا شیڈول تبدیل پہلا میچ 24 مارچ کو ہوگا

میچز کی تاریخ میں ردوبدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے، افغان کرکٹ بورڈ


Muhammad Yousuf Anjum March 09, 2023
میچز کی تاریخ میں ردوبدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے، افغان کرکٹ بورڈ (فوٹو: ٹوئٹر)

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین شارجہ اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ چوبیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سابق کرکٹر حامد حسن افغانستان کے نئے بالنگ کوچ مقرر

اعلامیے کے مطابق میچز کی تاریخ میں ردوبدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز؛ محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے جبکہ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں