چین سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی


Staff Reporter March 09, 2023
(فوٹو: فائل)

چین سے 50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ ملنے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری ذخائر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

3 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

استیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط 3 مارچ کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی تھی۔ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں