پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی گورنر کا دعویٰ
میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں گا تو پی ٹی آئی والے کہہ دیں گے کہ ہم الیکشن نہیں لڑتے، حاجی غلام علی
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ لکھ کر دیتا ہوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں میزبان رحمان اظہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ کیا اُس کو مانیں گے، پیر کو ہم دوپہر دو بجے الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلیے جاؤں گا، جس کے بعد صوبے میں انشاء اللہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔
حاجی غلام علی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے تاریخ تاریخ کا شوشہ ضرور چھوڑتے ہیں۔ کیا پی ٹی آئی والے الیکشن کے لیے تیار ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں گا تو پی ٹی آئی والے کہہ دیں گے کہ ہم الیکشن نہیں لڑتے۔
ان کا کہنا تھا کہ لکھ لیں پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔ ایک سوال پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے مزید کہا کہ اس بات کا صرف امکان ہی نہیں بلکہ ایسا ضرورہو گا کہ پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مل کر کوئی حل نکالنا چاہیے۔ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کے پی کے نے کہا کہ کیا ان کے سر پر کسی نے پستول رکھ کر کہا تھا کہ اسمبلی توڑ دو؟، جنہوں نے اسمبلی توڑی اُن سے الیکشن کے پیسے لینے چاہئیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے میری اپنی رائے ہے ۔آئین میں یہ ضرور موجود ہے کہ 90 دنوں میں الیکشن کرانے ہیں لیکن آئین میں یہ بھی ہے کہ لوگوں کی حفاظت کریں، جنازے نہ اٹھانا پڑیں ۔ بحیثیت صوبے کے آئینی سربراہ میری ذمہ داری ہے اس معاملے کو بھی دیکھوں مگر الیکشن کمیشن خود مختار ہے جو اس رائے کو مسترد کرسکتا ہے۔