کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں سال مسلح افواج کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی
اس اقدام سے پریڈ پر اخراجات کم آئیں گے، پاک فوج نے بھی عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا
پاک فوج نے کفایت شعاری پالیسی پر چلتے ہوئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جو روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چلینجز کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رواں سال یوم دفاع 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ کے پیسے بچائے جائیں گے۔
پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے-ذرائع کے مطابق پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے۔ پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی اور ملک کی ترقی میں پاک اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔