غربت کے ستائے شہری نے چار سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی
باپ اور بیٹی کی لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری، سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا، عینی شاہد
پنجاب کے علاقے علی پور میں مہنگائی اور غربت کے ستائے شہری نے چار سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔
عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آنے تک دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔