لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں بلڈ فروخت ہونے کا انکشاف

اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے بلڈ بینک ملازم غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا

—فائل فوٹو

پولیس نے سرکاری اسپتالوں میں بلڈ فروخت کرنے والے بلڈ بینک کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔


اسپتال انتظامیہ کی شکایت پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے بلڈ بینک ملازم غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہزار روپے کے عوض بلڈ فروخت کرتا تھا۔

بلڈ کی فروخت میں اسپتال کا ملازم عدیل بھی ملوث تھا۔
Load Next Story