یوکرین کا روس کے حامی مسلح افراد کیخلاف آپریشن شروع
روس مداخلت بند کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہونگے، جان کیری کا سرگئی لاروف کو فون
یوکرین کی حکومت نے مشرقی شہر سلوانسک کو روس نواز عسکریت پسندوں سے چھڑانے کیلیے آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ مسلح جھڑپوں میں یوکرینی فورسز کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
وزیر داخلہ آرسن اواکوف کے فیس بک پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس نواز ''باغیوں'' نے سلوانسک میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے دفاتر پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی آزادی کیلئے سرکاری سروسز کے ملک بھر میں موجود یونٹس کو طلب کیا گیا ہے' علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف کارروائی شروع کر دیا ہے اور شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اس آپریشن کی براہ راست نگرانی انسداد دہشتگردی کا قومی ادارہ کرے گا۔
دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کے حکام کی جانب سے ملک کے مشرقی حصوں میں کی جانے والی کسی بھی کارروائی سے مجوزہ مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ادھر امریکا نے روس کو ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری بحران ختم کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کیا ہے اور یوکرین میں مداخلت پر امریکہ کی تشویش سے اگاہ کیا جان کیری نے یوکرین سے فوری طور پر فوجی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین بحران حل کرے یا سنگین نتائج کیلئے تیار رہے۔