کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ ٹوئٹر صارفین برہم ویڈیو وائرل

شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک March 10, 2023
شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں اپنے دو ٹوک بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

کیوی کمنٹیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کیا ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سائمن ڈول کو فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سنا گیا، جیسا کہ ٹی وی پر انہیں جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیوی کمنٹیٹر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پر سوال اُٹھادیا

کمنٹیٹر نے ان الفاظوں کا چناؤ کیا ''جیسا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں!''۔

پس منظر میں ان کے ساتھی تبصرہ نگار کو ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین ڈول کے تبصرے پر ان پر تنقید کر رہے ہیں۔





https://twitter.com/k_marium/status/1633856013689319424

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں