رمضان کی آمد امارات کے اسٹورز کا 10 ہزار اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان
خریدار بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے اسٹورز نے رمضان المبارک کے لیے 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سپر مارکیٹس لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75 فیصد رعایت دیں گے۔ بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
خریداری کرنے والے رمضان المبارک کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء پر75 فیصد تک کی کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ماہ مبارک میں اشیاء کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کو بھی 15 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔