جرمنی کا سعودی عرب کو 800 جنگی ٹینک فراہم کرنے سے انکار

لیپرڈ ٹو نامی ٹینک کی سعودی عرب کو فروخت جرمنی کی ہتھیار سازی کی صنعت کے لیے بہت بڑی ڈیل خیال کی جاتی تھی۔

لیپرڈ ٹو نامی ٹینک کی سعودی عرب کو فروخت جرمنی کی ہتھیار سازی کی صنعت کے لیے بہت بڑی ڈیل خیال کی جاتی تھی۔ فوٹو: فائل

BEIJING:
ایک جرمن اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جرمن حکومت سعودی عرب کو800 جنگی ٹینکوں کی فراہمی کی ممکنہ ڈیل کی حتمی منظوری نہیں دیگی۔


لیپرڈ ٹو نامی ٹینک کی سعودی عرب کو فروخت جرمنی کی ہتھیار سازی کی صنعت کے لیے بہت بڑی ڈیل خیال کی جاتی تھی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ وزیرخزانہ سیگمرگیبریال ڈیل کے سخت مخالف ہیں۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیریہ ڈیل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی۔ منصوبے کومنظوری کے لیے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو نہیں بھیجاگیا۔ سعودی عرب نے منصوبے کے لیے 25ارب ڈالرزمختص کررکھے ہیں۔
Load Next Story