حکومت کا بجلی صارفین پرایک اورسرچارج عائد کرنے کا فیصلہ

بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی


ویب ڈیسک March 10, 2023
نیپرا اضافی سرچارج سے متعلق درخواست کی سماعت 16 مارچ کو کرے گی:فوٹو:فائل

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر۔ حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔ نیپرا اتھارٹی 16 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

درخواست میں جولائی سے 30 اکتوبر تک 300 یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3 روپے 23 پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نومبر2023 سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں