ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کیلیے پاکستانی وفد تہران روانہ

ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے


ویب ڈیسک March 10, 2023
فوٹو : رائٹرز

ایران سے 100میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے کے معاملے پر پاکستانی وفد تین روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ایران کے ساتھ بجلی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط تہران میں ہوں گے۔

ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100میگاواٹ کے لیے ٹرانسمشن لائن پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، اضافی 100میگاواٹ بجلی کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر بھی جلد ایران روانہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں