عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

عمران خان نے کوئٹہ میں درج مقدمے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دے رکھی ہے


ویب ڈیسک March 10, 2023
عمران خان کی گرفتاری کیلیے مقامی پولیس کوئٹہ کی ٹیم کی معاونت کرے گی:فوٹو:فائل

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور کی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں