عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی

(فائل فوٹو)

سیشن کورٹ لاہور نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔


ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسر نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی عبوری ضمانت 20 مارچ تک منظور کرلی کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
Load Next Story