پاک افغان سیریز بابراعظم کو آرام کروایا جاسکتا ہے نیا کپتان کون ہوگا

سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک March 10, 2023
سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان اور افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے کپتان بابراعظم کو آرام کروائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کے سپرد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ، عماد وسیم اور فہیم اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، قومی ٹیم 22 مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز کا شیڈول تبدیل، پہلا میچ 24 مارچ کو ہوگا

دوسری جانب پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں