امریکا میں سنگدل ماں نے اپنے 7 نومولود بچوں کو قتل کردیا

میگن ہنٹسمین نے گزشتہ 10 سال کے دوران 7 بچوں کو جنم دیا اور پیدائش کے فوری بعد انہیں مار دیا.


ویب ڈیسک April 14, 2014
میگن ہنٹسمین نے بچوں کو مار کر لاشیں مختلف ڈبوں میں چھپا دی تھیں۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک عورت نے اپنے ہی 7 بچوں کو قتل کرکے لاشیں ڈبوں میں چھپا دیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست یوٹاہ میں ایک شخص کو اپنے گھر کے گیراج میں صفائی کے دوران ایک نومولود بچے کی لاش ملی، جس کی اطلاع اس نے پولیس کو کی، پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو اسے مختلف جگہوں پر رکھے گئے ڈبوں سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے مکان میں رہائش پزیر شخص کی سابق بیوی میگن ہنٹسمین نامی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ میگن ہنٹسمین نے گزشتہ 10 سال کے دوران 7 بچوں کو جنم دیا اور پیدائش کے فوری بعد انہیں مار دیا، تاہم ملزمہ سے جاری تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس گھناؤنے فعل کے محرکات سے پردہ اٹھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں