بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلیے ایم او یو سائن

کراچی کی طرح لاہور اور دوسرے شہروں میں بھی کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر بنانے سے کھلاڑیوں کو سہولیات ملیں گی، جہانگیر خان


ویب ڈیسک March 10, 2023
(فوٹو: فائل)

بحریہ ٹاؤن لاہور اور اے اے انٹرنیشنل کے درمیان جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔

بحریہ ٹاؤن لاہور کے ہیڈ آفس میں ہونے والی تقریب میں بحریہ ٹاؤن کی طرف سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ بریگیڈئر (ر) بختیاور لعل حسین اور چیف آپریٹنگ عاطف حسین اے اے انٹرنیشنل نے مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان بھی موجود تھے۔ دیگر شرکا میں بحریہ ٹاؤن کے چیف آپریشنل آفیسر وائس ایڈمرل (ر) زاہد الیاس، وائس چیئرمین ایگزیکٹو کموڈور (ر) محمد الیاس، ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل (ر) علی احسن، مریم جمشید ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئر بھی موجود تھی۔

جہانگیر خان نے اس پراجیکٹ کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کراچی کی طرح لاہور اور دوسرے شہروں میں کھیلوں کا انفرااسٹرکچر بنانے سے کھلآڑیوں کو بہترین سہولیات ملیں گی، کرکٹ اکیڈمی کے لیے شاہد آفریدی نے بھی اپنی خدمات پیش کردی ہیں جو بہت خوش آئند ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے چیف آپریشنل آفیسر وائس ایڈمرل (ر) زاہد الیاس نے کہا کہ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہوگا جس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گے، اس طرح کے بہت سے دوسرے پراجیکٹ بھی پلان کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں