صوابی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک April 14, 2014
ملزم کی بہن نے 8 برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔ ۔ فوٹو: فائل

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن ،بہنوئی اور بھانجے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے گدون کے گاؤں قاب غنی میں ملزم کی بہن نے 2007 میں علاقے ہی کے ایک نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی ، جس کے بعد جان بچانے کے لئے اس جوڑے نے اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہ سکونت اختیار کرلی تھی، ملک کے مختلف شہروں میں 8 برس گزارنے کے بعد کچھ روز قبل ہی یہ لوگ دوبارہ اپنے آبائی علاقے آئے تھے۔ بہن اور بہنوئی کی علاقے میں آمد کی خبر سن کر ملزم اس کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بہن، بہنوئی، کم سن بھانجا اور دو سسرالی ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

لاشوں اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال صوابی منتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |