دوست نے فائرنگ کرکے دوست کی جان لے لی
پولیس نے واقعے کودوستوں کے درمیان ذاتی رنجش قرار دیا ہے۔
سعید آباد کے علاقے میں دوست نے فائرنگ کرکے دوست کی جان لے لی ۔ پولیس نے واقعے کودوستوں کے درمیان ذاتی رنجش قرار دیا ہے۔
سعید آباد تھانے کے علاقے سچل کالونی مواچھ گوٹھ کے قریب فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوارنوجوان کوقتل کردیا گیا ۔
جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 28 سالہ ابوبکرولد محمد صالح کے نام سے کی گئی ۔
مقتول ابوبکرحب چوکی کا رہائشی اوررکشہ چلاتا تھا۔ ایس ایچ او سعید آباد شاکرحسین نے بتایا کہ جس وقت مقتول ابوبکرکوقتل کیا گیا اس وقت موٹرسائیکل پراس کے ساتھ اس کی بھابھی بھی موجود تھی اورمقتول اپنی بھابھی کے ہمراہ سعید آباد سیکٹر 12 میں اپنے دوست اخلاق کے گھرآیا تھا تاہم دوست گھرپرموجود نہیں تھا جس پر بھابی دیور لیاری میں ڈینٹل کے پاس جانے کے لیے نکلے تو راستے میں نوجوان ابوبکرکے دوست اخلاق نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ملزم اخلاق نے موٹرسائیکل پرچلتے ہوئے مقتول نوجوان کی بھابھی کوسپاری بھی دی تھی۔
انھوں نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ دوستوں کے درمیان ذاتی رنجش کی بنا پرپیش آیاہے،واقعے کے بعدسے ملزم اخلاق فرارہے جس کی گرفتاراور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔