عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا شاہ محمود

عمران خان کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں اگر وہ گرفتار ہوجاتے ہیں، چیئرمین کی ہدایت پر پارٹی میں سنبھالوں گا، قریشی


ویب ڈیسک March 10, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک بلاجواز مقدمہ بنایا گیا، پریس کانفرنس سے متعلق ایک بوگس کیس ہے جبکہ میں نے پریس کانفرنس میں کارکنوں کو تلقین کی کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، مقدمہ حقائق کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کیسز میں الجھایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے 8 مارچ کو فسطائیت کا مظاہرہ کیا، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا اور ہمارے کارکن کی موت پر دنیا نے نوٹس لیا مگر حکومت نے اس کا مقدمہ بھی عمران خان کیخلاف درج کردیا، ایسے ہتھکنڈوں سے آپ تحریک انصاف کو روک نہیں پائیں گے کیونکہ اس سے عوام میں ہماری مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم صاحبہ کا لب و لہجہ ان پر ججتا نہیں ہے انہوں نے جو طنزیہ گفتگوفرمائی وہ ان پر سجتی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پنجاب میں نگران حکومت ہے لیکن یہ دراصل پی ڈی ایم کی ایکسٹنشن ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تو عمران خان کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں اگر وہ گرفتار ہوجاتے ہیں ہماری پارٹی کا پورا ایک نظام ہے، کل عمران خان نے بیان دیا ہے کہ اگر ان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی کی ذمہ درای میں سنبھالوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں