شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج پنی سرزمین کے ایک ایک انچ حصے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر

(فوٹو فائل)

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 مارچ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گیے، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی پی آر کا اعلامیہ میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ حصے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Load Next Story