پی ٹی آئی کے مقتول کارکن بلال کے والد وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کروانے سے دستبردار

تھانے میں جو درخواست جمع کروائی وہ پریشانی کے عالم میں لکھی، جس سے دستبردار ہورہا ہوں، لیاقت علی


ویب ڈیسک March 10, 2023
مقتول کارکن بلال کی فائل فوٹو

زمان پارک کے قریب پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن بلال کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کو مقدمے میں نامزد کرنے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کارکن بلال کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر کہانی میں نیا موڑ اب سے کچھ دیر قبل اُس وقت آیا جب مقتول کارکن کے والد لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'تھانے میں جو درخواست جمع کروائی وہ پریشانی کے عالم میں لکھی تھی، جس سے دستبردار ہورہا ہوں'۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن بلال علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، تشدد کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ ''میرے بیٹے پر کس نے تشدد کیا میں نہیں جانتا اور نہ ہی چشم دید گواہ ہوں، اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی، ڈی آئی جی سمیت کسی پولیس اہلکار کو مقدمے میں نامزد نہیں کرنا چاہتا، مجھے کل اللہ کے حضور پیش ہوکر جواب دینا ہے''۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پرتحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کارکن کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کارکن پر تشدد ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارکن کو جب اسپتال لایا تو اُس کی موت ہوچکی تھی جبکہ اُس کے سر پر گہری چوٹ تھی اور کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر تھا، اس کے علاوہ جسم کے نازک اعضا پر بھی بدترین تشدد کے نشانات تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں