اسلام آباد میں جعلی پیر کے کہنے پر ماموں نے 3 بھانجوں کے گلے کاٹ دیئے


دو بچوں کی لاشیں مل گئیں اور تیسرے بچے کی حالت تشویش ناک جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے، پولیس فوٹو؛فائل
ایکسپریس نیوز کےمطابق ہری پور سے تعلق رکھنے والا ندیم نامی شخص جعلی پیر کے کہنے پر دو روز قبل اپنے 4 بھانجوں کو تفریح کے بہانے اغوا کرکے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو لے آیا، جہاں اس نے اپنے 3 بھانجوں کے گلے کاٹ دیئے جن میں سے 2 موقعے پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا بچہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بچے کے شور مچانے پر آس پاس سے لوگ وہاں پہنچ گئے تاہم ان کے آنے سے پہلے ہی ملزم آلہ قتل اور گاڑی چھوڑکر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 بچوں کی لاشیں اور ایک بچہ شدید زخمی حالت میں ملا ہے جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے آلہ قتل اور گاڑی اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔