ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنا لی
روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی
ملتان سلطانز کے کھلاڑی ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنا کر اعزاز حاصل کرلیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مقابلے کے لیے آئیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور کپتان نے 39 گیندوں پر 73 جبکہ صائم ایوب نے 33 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث نے 11 گیندوں پر 35 اور کیڈمور نے 18 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔
زلمی نے جیت کیلیے 243 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو 8 کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان آؤٹ ہوئے پھر 28 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے۔

Rossouw has the fastest ever century in PSL history
Multan will need another special innings from him tonight
بعد ازاں ریلی روسو اور کیورن پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور روسو نے صرف 17 گیندوں پر پی ایس ایل 8 کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ بنایا جبکہ پولارڈ نے بھی 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
روسو نے 121 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح اور پلے آف تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔