سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر درخواست دائر
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے اختیارات اورعہدے کا ناجائز استعمال کیا، درخواست گزار
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے اختیارات اور عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔ سابق چیف جسٹس نے آئین کے آرٹیکل 186 اے کو قرار دیا کہ یہ آئین کا حصہ نہیں جب کہ پارلیمنٹ نے اس آرٹیکل کو آئین سے خارج قرار نہیں دیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت آئین توڑنے کے الزام میں کارروائی کی جائے اور جس خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کا کیس چل رہا ہے افتخار محمد چوہدری کے خلاف بھی کارروائی اسی عدالت میں کی جائے۔