ظل شاہ کی ہلاکت ٹکر مارنے والے کار سوار گرفتار

ظل شاہ پولیس گاڑی سے نکل کر فورٹریس پل کی طرف بھاگا تو ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا۔


نعمان شیخ March 11, 2023
فوٹو فائل

پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے نوجوانوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ علی بلال کی موت حادثے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو رکنی تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے دونوں افراد اور گاڑی کے مالک راجہ شکیل زمان کو حراست میں لے کر کالے رنگ کی ویگو قبضے میں لے لی ہے۔

مزید پڑھیں: کارکن کی ہلاکت اور دوران حراست تشدد پر عدلیہ کب حرکت میں آئے گی؟ عمران خان

حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت عمر اور جہا نزیب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی، واقعہ فورٹریس اسٹیڈیم برج پر پیش آیا۔

ظل شاہ پولیس گاڑی سے نکل کر فورٹریس پل کی طرف بھاگا تو ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا۔ زخمی ظل شاہ کو ویگو ڈالے پر سی ایم ایچ ہسپتال لے جایا گیا ۔ اس کے بعد سروسز ہسپتال پہنچایا گیا اس دوران اس کی موت واقع ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مقتول کارکن بلال کے والد وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کروانے سے دستبردار


واضح رہے کہ تین روز قبل پی ٹی آئی کارکن کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کارکن پر تشدد ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارکن کو جب اسپتال لایا تو اُس کی موت ہوچکی تھی جبکہ اُس کے سر پر گہری چوٹ تھی اور کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر تھا، اس کے علاوہ جسم کے نازک اعضا پر بھی بدترین تشدد کے نشانات تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں