عاصم اظہر کی ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ کب ریلیز ہوگی

گلوکار عاصم اظہر جلد اپنی نئی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

(فائل فوٹو)

گلوکار و اداکار عاصم اظہر جلد ویب سیریز 'فیملی بزنس' میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نےفوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پرعاصم اظہر کی ویب سیریز 'فیملی بزنس ' کا اعلان کرتے ہوئے ٹریلر شیئر کیا ہے۔

لکھاری علی اور باسط کی تحریر کردہ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)




ڈرا مے سے بھرپور یہ ویب سیریز ماہِ رمضان کے آغاز سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ تماشا ڈیجیٹل پر نشرکی جائے گی۔

ویب سیریز میں عاصم اظہر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اداکار سیف حسن، سلمیٰ حسن، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اس پراجیکٹ حصہ ہوں گے۔
Load Next Story