سیاست میں منفی انداز اپنانے پر عمران خان اپنی مقبولیت تیزی سے کھورہے ہیں رانا ثنااللہ
حکومت اورفوج کے درمیان کشیدگی نہیں اس قسم کی باتیں کچھ عناصر دانستہ اور کچھ غیر دانستہ طور پر پھیلا رہے ہیں،رناثنااللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ سیاست میں منفی انداز عمران خان کی پہچان بن چکا ہے اور وہ خیبر پختونخوا میں حکومتی معاملات بہتر بنانے کے بجائے پنجاب حکومت پر تنقید کررہے ہیں جس کی وہ اپنی مقبولیت تیزی سے کھو رہے ہیں اور اس کا اندازہ انہیں آئندہ انتخابات میں ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں، اس قسم کی باتیں کچھ عناصر دانستہ اور کچھ غیر دانستہ طور پر پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ تو طالبان سامنے گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی اپنے طور پر طالبان سے مذاکرات شروع کئے، اے پی سی میں پوری قومی قیادت نے مذاکرات کا فیصلہ کیا، مذاکرات کے بعد طالبان نے خود اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی اوراب وہ بھی کہتے ہیں کہ خودکش حملے حرام ہیں۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہئے اور مذاکرات کے بعد دہشت گردی میں کمی آئی ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چلیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان تاثیراوریوسف رضا گیلانی کے بیٹے اورپروفیسر اجمل غیرعسکری قیدی ہیں اورطالبان کو انہیں رہا کرنا چاہئے۔