علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج


ویب ڈیسک March 11, 2023
علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج

سول جج نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ علی نواز اعوان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی۔

مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی

سول جج رانامجاہدرحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں