وزیراعظم سینیٹ میں ہفتہ وار حاضری لگانے کے پابند ہوگئے

ترمیم کے تحت وزیراعظم ہفتے میں ایک دن ایوان بالا میں پیش ہونے کے پابند ہوں گے


ویب ڈیسک April 14, 2014
ایم کیوایم نےوزیراعظم کی ایوان بالا سے مسلسل غیرحاضری پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ترمیمی بل جمع کرایا۔ فوٹو؛فائل

وزیراعظم نوازشریف کی سینیٹ میں عدم حاضری سے متعلق ترمیم کو سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت وزیراعظم اب ہفتے میں ایک دن سینیٹ میں پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔


چیرمین نیرحسین بخاری کی زیرصدارت جب سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو متحدہ قومی موومنٹ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس میں پیش نہ ہونے اوردیگر اجلاسوں سے مسلسل عدم حاضری پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئی جس کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔


ایم کیوایم کے سینیٹر طاہرحسین مشہدی نےوزیراعظم کی ایوان بالا سے مسلسل غیرحاضری پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ترمیمی بل جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیاتھا کہ وزیراعظم ایوان کو اہمیت نہیں دے رہے اور وہ عہدہ سنھبالنے کے بعد سے آج تک اجلاس میں نہیں آئے لہذا وزیراعظم کی سینیٹ میں حاضری یقینی بنانے کے لیے قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی۔


ایم کیوا یم کی جانب سے جمع کرائے جانے والے قواعد میں ترمیم کے بل کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرکے منظور کرلیا گیا جس کے تحت وزیراعظم ایوان بالا میں ہفتے میں ایک دن لازمی شریک ہوں گے جبکہ حکومتی اراکین نے بل کی شدید مخالفت کی۔ قواعد میں ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں