
گزشتہ روز قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے جُوا کھیلنے والی کمپنی کے لوگو والی شرٹ پر ٹیپ لگا کر میچ میں شرکت کی۔
انتظامیہ کی جانب سے جرمانے کے سامنے کا امکان ہونے کے باوجود شاہد آفریدی نے جرسی کا لوگو چھپایا۔
مزید پڑھیں: آفریدی کی ایشیا لائنز نے گھمبیر کے مہاراجہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
ایشیا لائنز نے افتتاحی میچ میں انڈیا مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔
اس میچ میں مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔