شام فوج کی بمباری جھڑپیں 37افراد ہلاک 60زخمی

دمشق اورحلب میں سرکاری فورسزاورباغیوں میں شدید لڑائی جاری،لخداربراہیمی کی بشار الاسد سےملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال.

دمشق اور حلب میں سرکاری فورسز اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری، لخدار براہیمی کی بشار الاسد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال, فوٹو: رائٹرز

شام میں سرکاری فوج کی بمباری اور جھڑپوں میں مزید 37 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے حلب کے شمالی قصبے الباب میں دو جنگی طیاروں کی مدد سے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں مزید 12 افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئے، دریں اثناء دمشق اور حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں جن میں مزید25 افراد مارے گئے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی لخدار براہیمی نے ہفتے کو صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے جس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ شام کا بحران بگڑتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے عراق میں شامی مہاجرین سے ملاقات کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story