سلطانز کیخلاف بقا کی جنگ سرفراز میچ نہیں کھیل سکیں گے

ٹیم کی قیادت محمد نواز کے سپرد ہوگی

ٹیم کی قیادت محمد نواز کے سپرد ہوگی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی میں انجری کے باعث آج ملتان سلطانز کے خلاف لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے آخری راؤنڈ میچ میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی، جہاں انہیں لازمی فتح درکار ہے، اگر کوئٹہ کی ٹیم سلطانز کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو انکی پلے آف مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن رہیں جبکہ ہار کی صورت میں زلمی کی ٹیم ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

کراچی کنگز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ بھی کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد پشاور زلمی کیخلاف میچ سے باہر


پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار دوسرے میچ سے باہر ہوئے ہوں۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران 16ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی تاہم درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی البتہ اننگز کے دوران انکی ہمت جواب دے گئی تھی اور باہر جانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سرفراز کے بغیر میچ

گزشتہ میچ میں سرفراز کی عدم موجودگی میں محمد نواز نے قیادت سنبھالی تھی جبکہ انکی جگہ بسم اللہ خان نے گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا البتہ انھیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
Load Next Story