پاکستان کا نام نہ لکھنے پر مہوش حیات کی ’ایپل‘ پر تنقید

ایپل آئی ٹیونز نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں کو ’انڈین پاپ‘ کی کیٹیگری میں دکھایا ہے

فوٹو: فائل

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے 'ایپل' کی سروسز آئی ٹیونز اور ایپل میوزک کو غلطی پر تنبیہ کی ہے۔

ایپل آئی ٹیونز نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں کو 'انڈین پاپ' کی کیٹیگری میں دکھایا ہے۔

اداکارہ نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے 'ایپل' سےسوال کیا ہے کہ اس نے پاکستانی گانوں کا انڈین حصے میں کیوں ڈال دیا۔

ان اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی شہرہ آفاق نعت 'تاجدار حرم' اور دیگر گانوں کو انڈین پاپ میں رکھا گیا ہے۔
Load Next Story