پٹرول682سی این جی623روپے مہنگی کرنیکی سمری ارسال

ہائی اسپیڈڈیزل1.75روپے سستاکرنے کی تجویز،نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن آج جاری ہو گا


Numainda Express September 16, 2012
ہائی اسپیڈڈیزل1.75روپے سستاکرنے کی تجویز،نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن آج جاری ہو گا

وزارت پٹرولیم نے کل سے ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6.82 روپے فی لیٹرجبکہ سی این جی کی قیمتوں میں6.23روپے فی کلوگرام تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی۔

ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں1.75روپے کمی کی تجویزدی گئی ہے۔نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن آج اتواررات جاری ہوگا۔پیرسے پٹرول کی قیمت میں6.82روپے،ایچ او بی سی 1.50 روپے، مٹی کاتیل62پیسے، لائٹ ڈیزل آئل14پیسے،ریجن ون میں سی این جی6.23روپے جبکہ ریجن ٹومیں5.89روپے فی کلوگرام کے حساب سے اضافے کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں