اداکارہ سوارا بھاسکر کے شادی کارڈ پر بھارتی انتہا پسند تلملا اٹھے

اداکارہ نے اپنے شادی کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے دوران لگایا جانے والا نعرہ چھپوا دیا


March 11, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ چھپوا کر انتہا پسندوں کو ایک بار پھر سے آگ بگولہ کردیا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی سماجی کارکن فہد احمد کے ساتھ بارہ مارچ کو شادی طے ہیں، انہوں نے اپنے شادی کے کارڈ پر منتازع شہریت قانون کیخلاف نعرہ 'ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، ہم ایک ہیں' لکھوایا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Prateeq Kumar (@prateeq)





واضح رہے کہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی ملاقات متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت اور پھر اب ازدواجی بندھن میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوارا نے گزشتہ ماہ سماجی اور سیاسی کارکن فہد احمد سے قانونی شادی کی جس کے بعد دونوں نے خاندانی رسم و رواج کے طور پر دوبارہ شادی کی تقریب کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں