وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض
این ای ڈی کی جانب سے مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری صوبے کی خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ڈاکٹر بن گئے انہیں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کردی گئی۔
مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کی حیثیت سے صوبوں کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی بھی ہیں۔ انہیں صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔
مراد علی شاہ کو یہ ڈگری صوبے کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی اعزازی سند وصول کرنے والے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ دن میرے لیے اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے، میں نہیں چاہتا کہ مجھے ڈاکٹر کہہ کر مخاطب کیا جائے، میں نے کوشش کی ہے کہ اپنی قابلیت کو صوبے اور ملک کی خدمت کے لیے استعمال کروں۔
انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کی یادیں بھی شیئر کی اور بتایا کہ میں نے این ای ڈی میں ساڑھے 5 سال گزارے اور اپنی ڈگری مکمل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب وائس چانسلر میرے پاس مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کی تجویز لائے تو میرے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا، میں نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور کئی لوگوں بشمول دیگر وائس چانسلرز سے مشورہ بھی کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کوویڈ 19 میں مراد علی شاہ نے بہترین کردار ادا کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں اب لوگ پاکستان کی بات نہیں کرتے قومیت کی بات کرتے ہیں یہ تربیت ہمارے اساتذہ کو کرنی ہے۔