بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

ہیما مالنی نے انتخابی مہم کے دوران ضرورت سے زیادہ وسائل کا استعمال کیا، پولیس


ویب ڈیسک April 14, 2014
ہیما مالنی ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی پولیس نے اداکارہ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ہیما مالنی ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہی ہیں تاہم اب ان پر انتخابی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق ہیما مالنی نے انتخابی مہم کے دوران ضرورت سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال کیا جبکہ اس کے علاوہ ان پر انتخابی اخراجات چھپانے کا بھی الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |