بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

ہیما مالنی نے انتخابی مہم کے دوران ضرورت سے زیادہ وسائل کا استعمال کیا، پولیس

ہیما مالنی ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارتی پولیس نے اداکارہ ہیما مالنی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔


ہیما مالنی ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہی ہیں تاہم اب ان پر انتخابی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق ہیما مالنی نے انتخابی مہم کے دوران ضرورت سے زیادہ گاڑیوں کا استعمال کیا جبکہ اس کے علاوہ ان پر انتخابی اخراجات چھپانے کا بھی الزام ہے۔
Load Next Story