ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کی ریلی کی درخواست پر اجازت نہ دینے کا فیصلہ

متعددتھریٹ الرٹس موصول ہوئے جوخاص طور پرلاہور میں اجتماعات اورحساس تنصیبات کونشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں، مراسلہ


ویب ڈیسک March 12, 2023
متعددتھریٹ الرٹس موصول ہوئے جوخاص طور پرلاہور میں اجتماعات اورحساس تنصیبات کونشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں، مراسلہ۔ فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی درخواست پراجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی درخواست پراجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ریلی، لاہور میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس پر پابندی عائد

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری کو ہونے والی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں ریلی کے بارے میں جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ متعدد تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ہیں جو خاص طور پر لاہور میں اجتماعات اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں لہٰذا ممکنہ خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت کی سیکیورٹی کے حوالے سے حساسیت کے پیش نظر ریلی جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔

مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل میچ سمیت پہلے سے طے شدہ ایونٹس کی وجہ سے سیکیورٹی کے اہلکار پہلے ہی کم ہیں، جشن بہاراں کے واقعات اور مردم شماری کے دوران شمار کنندگان کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے لہذا ریلی کو دوبارہ ترتیب دینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج پُرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان قیادت کریں گے، شاہ محمود قریشی

ڈی سی او آفس کی جانب سے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ لاہور میں ریلی کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو ریلی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں