پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا

صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی، ذرائع

صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا ہے لہٰذا آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آج پُرامن ریلی نکلے گی اور عمران خان قیادت کریں گے، شاہ محمود قریشی

قبل ازیں رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے رات گئے پریس کانفرس میں لیڈرشپ کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں عمران خان کی قیادت میں پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story