پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا
تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، درخواست
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
متن کے مطابق تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے۔ تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے۔
مزید پڑھیں؛ پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت نے پابندی لگا دی جوکہ دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت ہوئی، ظل شاہ اور ارشد شریف کے موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا۔
دوسری جانب، شہر میں پی ٹی آئی ریلی کو روکنے کے لیے پنجاب کی نگراں حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا۔ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نپٹنے کے لیے طلب کیا گیا۔ دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا، زمان پارک کے سامنے رش کے باعث ٹریفک جام ہونے سے ایک سائیڈ بند کی گئی ہیں۔
ریلی کو روکنے کے لیے نگراں حکومت نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ابتک 30 سے زائد کنٹینرز پکڑ لیے ہیں۔ زمان پارک آنے والی شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا۔