عمران خان کو نااہل قراردینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
عمران خان نے سابق چیف جسٹس اور عدلیہ کے خلاف بات کرکے آئین کے آرٹیکل 63 ون جی کی خلاف ورزی کی، درخواست گزار
KARACHI:
تحريک انصاف كے چيرمين عمران خان كو نااہل قرار دينے كے لئے سپريم كورٹ ميں آئينی درخواست دائر كردی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست سيد محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، وزارت قانون وانصاف اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بيان ميں كہا كہ سابق چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قوم كو مايوس كيا اور مايوسی كے سوا كچھ نہيں ديا، غير اہم معاملوں پر ازخود نوٹس لئے اور انتخابات ميں دھاندلی پر آنكھيں چرا ليں، يہ رويہ ديكھ كر بھارتی امپائر ياد آگئے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان كے يہ الفاظ عدليہ سے متعلق ہيں اور تمام الفاظ آئين كے آرٹيكل 63 ون جی كی خلاف ورزی ہیں لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے كہ عمران خان كو نااہل قرار ديا جائے۔